ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ: چار دھام یاترا پر ہائی کورٹ نے لگائی تھی روک، حکومت پہنچ گئی سپریم کورٹ

اتراکھنڈ: چار دھام یاترا پر ہائی کورٹ نے لگائی تھی روک، حکومت پہنچ گئی سپریم کورٹ

Thu, 01 Jul 2021 00:07:44    S.O. News Service

دہرادون،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ حکومت نے چار دھام یاترا پر روک لگانے کے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے چار دھام یاترا پر 7 جولائی تک روک لگائی تھی، جس کے بعد حکومت کی طرف سے اس طرح کا قدم اٹھایا گیا ہے۔ دراصل اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ پیر کو ایک سماعت کے دوران کابینہ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے یاترا پر روک لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے تیرتھ مقامات سے جڑے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت سے مندروں میں چل رہی رسموں اور تقاریب کا ملک بھر میں براہ راست نشریہ کرنے کا انتظام کرنے کو کہا تھا۔

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اتراکھنڈ حکومت نے چار دھام یاترا کو لے کر گائیڈ لائنس جاری کر دی ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے کووڈ کی نئی گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے چار دھام یاترا کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، جب کہ 11 جولائی سے یاترا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ یاترا کے لیے کووڈ کی نگیٹیو رپورٹ لانا لازمی ہے۔


Share: